سیول، 30نومبر(ایجنسی) گھوٹالوں میں گھری جنوبی کوریا کے صدر پارک گیون نے منگل کو کہا کہ وہ جلد استعفی دینے کی خواہش مند ہیں اور پارلیمنٹ کو ان کی قسمت کا فیصلہ کرنے دیا جائے.
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی کوریا کی صدر پارک گیون ہائی نے اپنے ایک بیان میںکہا کہ جیسے ہی
پارلیمان محفوظ انتقال اقتدار کا کوئی لائحہ عمل تیار کر لے گی تو وہ اپنے منصب سے مستعفی ہو جائیں گی۔
واضح رہے کہ جنوبی کوریا کی صدر کی طرف سے یہ حیران کن اعلان اس وقت سامنے آیا جب ان کی حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہروں میں ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا تھا، صدر پارک گیون ہائی اس سے قبل منصب چھوڑنے کے مطالبات کو رد کرتی رہی ہیں۔